102سالہ برطانوی خاتون کی اپنی سالگرہ پر ریکارڈ سازسکائی ڈائیونگ

102سالہ برطانوی خاتون کی اپنی  سالگرہ پر ریکارڈ سازسکائی ڈائیونگ

لندن (اے پی پی)معمر برطانوی خاتون نے اپنی 102 ویں سالگرہ 7 ہزار فٹ کی بلندی سے پیراشوٹ کی مدد سے چھلانگ لگا کر منائی جس پر وہ برطانیہ کی معمر ترین سکائی ڈائیور بن گئیں۔۔۔

ان کے ناقابل یقین کارنامے کی ویڈیوسوشل میڈیا پروائرل ہورہی ہے ۔ انہوں  نے برطانیہ کے معمر ترین سکائی ڈائیور ورڈن ہیز کا ریکارڈ توڑ دیا جنہوں نے 101 سال اور 38 دن کی عمر میں پیرا شوٹ کی مدد سے چھلانگ لگائی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں