افغان سپریم لیڈر کا حکام کو اخلاقی قانون فوری نافذ کرنیکا حکم

 افغان سپریم لیڈر کا حکام کو اخلاقی قانون فوری نافذ کرنیکا حکم

کابل(اے ایف پی ) افغان سپریم لیڈر ہبت اللہ اخوند زادہ نے حکام کو نماز، پردے ، نامحرم اور لباس سے متعلق نئے اخلاقی قانون کو ملک بھر میں فوری طور پر نافذ کرنے کا حکم دیا ہے ۔

یاد رہے حال ہی میں طالبان نے ایک  نیا قانون متعارف کرایا ہے جس میں خواتین کو محرم کے بغیر باہر نہ نکلنے ، عوامی مقامات پر آواز پست رکھنے اور چہرہ ڈھانپنے کا حکم دیا گیا ۔علاوہ ازیں مردوں کو داڑھی منڈوانے اور غیر شرعی لباس پہننے پر بھی پابندی ہوگی۔ادھر نائب ترجمان طالبان حمد اللہ فطرت نے عالمی برادری اور تنظیموں کو خدشات دور کرنے کیلئے بات چیت کی پیشکش کی ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں