جنوبی بھارت میں طوفانی بارشیں 25 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

جنوبی بھارت میں طوفانی بارشیں  25 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

نئی دہلی(اے ایف پی) بھارت کی جنوبی ریاستوں تلنگانہ،آندھرا پردیش میں طوفانی بارشیں،25 افراد ہلاک ،متعدد زخمی ہو گئے ۔

ہزاروں افراد کو امدادی کیمپوں میں منتقل کر دیا گیا، ڈیزاسٹر مینجمنٹ حکام  کے مطابق دو دنوں میں ریاست تلنگانہ میں کم از کم 16 ،آندھرا پردیش میں نو افراد ہلاک ہو چکے ۔سینکڑوں مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔یادرہے گزشتہ ہفتے سیلاب سے گجرات میں 28 اور تریپورہ میں 20 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں