بنگلہ دیش:کرپشن کا الزام،طالبات کا نرسنگ کالج کا گھیراؤ،تمام اساتذہ مستعفی

بنگلہ دیش:کرپشن کا الزام،طالبات کا  نرسنگ کالج کا گھیراؤ،تمام اساتذہ مستعفی

ڈھاکہ (اے پی پی)بنگلہ دیش کے ساحلی تفریحی شہر کاکس بازار میں طالبات نے کرپشن کا الزام لگا کر نرسنگ اینڈ مڈوائفری کالج کے تمام اساتذہ کو مستعفی ہونے پر مجبور کر دیا۔

 کالج طالبات کی جانب سے فیکلٹی کا گھیراؤ کرنے پر سخت کشیدگی پیدا ہو گئی۔ پولیس نے مداخلت کرتے ہوئے پانچ اساتذہ اور گیارہ طالبات کو گرفتار کر لیا،فوج اور قانون نافذ کرنے والے  دیگر اداروں نے طالبات سے تین گھنٹے تک مذاکرات کئے ۔طالبہ عرمی اختر نے کہا کہ ہم نے کرپشن سے پاک کیمپس کا مطالبہ کیا چونکہ پوری فیکلٹی بدعنوانی میں ملوث تھی، اس لیے ہم نے ان کے استعفیٰ پر اصرار کیا۔ ہمیں خوشی ہے کہ ہمارے مطالبات پورے ہو گئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں