دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کیساتھ ہیں :امریکا

دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کیساتھ ہیں :امریکا

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا نے گزشتہ ہفتے بلوچستان میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کی ہے ۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے  پریس بریفنگ میں کہا کہ حملوں میں سکیورٹی اہلکاروں سمیت عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا ، پاکستان نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، علاقائی سلامتی کو لاحق خطرات سے نمٹنے میں امریکا اور پاکستان کا مشترکہ مفاد ہے ۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم پاکستان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے رہیں گے ، ہمارے دل متاثرہ پاکستانیوں کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں ۔پاکستان کی توانائی کی کمی کو پورا کرنے میں مدد کرنا امریکا کی ترجیح ہے ، حکومت سے توانائی سے متعلق بات چیت جاری رکھے ہوئے ہیں۔میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف پابندیوں کا نفاذ جاری رکھیں گے ، ایران کے ساتھ تجارتی معاہدوں پر غور کرنے والوں کو ممکنہ ردعمل سے آگاہ رہنے کا مشورہ دیتے ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں