امریکا میں یہودیوں پرحملے کی منصوبہ بندی کا الزام پاکستانی نوجوان کینیڈا میں گرفتار
نیویارک (اے ایف پی ،رائٹرز)امریکی محکمہ انصاف نے کہا ہے کہ کینیڈا میں مقیم ایک پاکستانی نوجوان کو نیویارک میں یہودیوں پر حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے ۔
امریکی حکام کے مطابق ملزم 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حماس کے حملوں کا ایک سال مکمل ہونے پر یہودیوں کو داعش کے نام پر قتل کرنا چاہتا تھا۔محکمہ انصاف نے کہا کہ وہ کینیڈا سے شاہ زیب کی حوالگی کی کوشش کرے گا۔جرم ثابت ہونے کی صورت میں انہیں 20 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے ۔