نیدرلینڈز:گیرٹ وائلڈرز کے قتل پر اکسانے کے مقدمہ میں اشرف جلالی کو14،سعد رضوی کو 4سال قید

نیدرلینڈز:گیرٹ وائلڈرز کے قتل  پر اکسانے کے مقدمہ میں اشرف  جلالی کو14،سعد رضوی کو 4سال قید

ایمسٹرڈیم(اے ایف پی)ڈچ عدالت نے ٹی ایل پی کے امیر سعدحسین رضوی اور تحریک لبیک یارسول اللہ ؐ کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف جلالی کو انتہائی دائیں بازو اور اسلام مخالف رہنما گیرٹ وائلڈرز کے قتل کیلئے اکسانے کے الزام میں مجرم قرار دیا ہے ۔

ملزموں کیخلاف غیر حاضری میں مقدمہ چلایا گیا،پاکستان نے ہالینڈ کی درخواست کے باوجود ان کو ڈچ حکومت کے حوالے نہیں کیا ۔ انہیں بالترتیب 14 اور چار سال قید کی سزا سنائی گئی۔رپورٹس کے مطابق ہالینڈ اور پاکستان کے درمیان کوئی عدالتی معاہدہ نہیں ، اس بات کا کوئی امکان نہیں کہ جلالی اور رضوی اپنی سزا پوری کریں گے ۔واضح رہے گیرٹ وائلڈرزنے اگست 2018 میں حضور اکرمؐ کے گستاخانہ خاکوں کے مقابلے منعقد کرانے کی کوشش کی تھی جس پر پاکستان بھر میں شدید مظاہرے کیے گئے تھے ۔جان سے مارنے کی دھمکیوں پر انہوں نے مقابلہ منسوخ کر دیا تھا ۔گزشتہ سال ستمبر میں ایک ڈچ عدالت نے سابق پاکستانی کر کٹر خالد لطیف کو بھی گیرٹ وائلڈرز کو قتل کرنے کیلئے لوگوں کو اکسانے پر 12 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں