شام :اسرائیلی فضائی حملے 18جاں بحق،40زخمی
دمشق (اے ایف پی ،رائٹرز )شام میں اسرائیلی فوج کے فضائی حملوں میں 18افراد جاں بحق ،40 سے زائد زخمی ہوگئے ،6زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز اسرائیلی فضائیہ نے شام کے صوبے حاما میں فوجی ریسرچ سنٹر کو متعدد بار نشانہ بنایا ۔ ایران اور شامی وزارت خارجہ نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے کھلی جارحیت اور مجرمانہ فعل قرار دیا ہے ۔