104دن میں صرف ایک چھٹی مسلسل کام کرنے سے ملازم چل بسا
بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چین کے صوبے زی شنگ میں 30 سالہ پینٹر اے باؤ نے 104 دن میں صرف ایک چھٹی کی، مسلسل کام کرنیکی وجہ سے اس کے کئی جسمانی اعضا فیل ہوگئے اور وہ انتقال کرگیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اے باؤ نے گزشتہ سال فروری سے مئی تک 104 دن روزانہ کام کیا، اس دوران صرف 6 اپریل کو اس نے ایک چھٹی کی تھی۔عدالتی حکم پر کمپنی اے باؤ کے خاندان کو 4لاکھ یوآن معاوضہ دیگی۔