شیخ نعیم قاسم حزب اللہ کے عبوری سربراہ مقرر

شیخ نعیم قاسم حزب اللہ  کے عبوری سربراہ مقرر

بیروت(دنیا نیوز)حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد لبنانی تنظیم حزب اللہ نے سینئر رہنما شیخ نعیم قاسم کو عارضی سربراہ چن لیا ۔

رپورٹ کے مطابق نعیم قاسم نئے سربراہ کے انتخاب تک معاملات سنبھا لیں گے ۔رپورٹس میں بتایا گیا کہ ہاشم صفی الدین کو حزب اللہ کا سربراہ منتخب کئے جانے کا قوی امکان ہے ۔ ہاشم صفی الدین حسن نصراللہ شہید کے خالہ زاد بھائی اور داماد بھی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں