ترکیہ :خود سے شادی کرنیوالی مشہور ٹک ٹاکر نے خودکشی کرلی

ترکیہ :خود سے شادی کرنیوالی  مشہور ٹک ٹاکر نے خودکشی کرلی

انقرہ (آن لائن)ترکیہ میں خود سے شادی کرنیوالی مشہور ٹک ٹاکر کبرا ایکت نے خودکشی کرلی،غیر ملکی میڈیا کے مطابق خاتون ٹک ٹاکر اپنے اپارٹمنٹ کی پانچویں منزل سے گر کر ہلاک ہو گئی ،خاتون کی لاش کے پاس سے خط بھی برآمد ہوا ۔

 آخری پیغام میں لکھا کہ میں نے سب کچھ آزما لیا ،مجھے نہیں لگتا کہ میں وزن بڑھا پاؤں گی، میرا وزن روزانہ ایک کلو کے حساب سے کم ہو رہا ، کبرا کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر فالورز کی تعداد 10 لاکھ سے زائد جبکہ انسٹاگرام پر 2لاکھ ہے ۔پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں