پیرس اولمپکس: غصے نے گولڈ میڈل سے محروم کیا: نیرج

پیرس اولمپکس: غصے نے گولڈ میڈل سے محروم کیا: نیرج

ممبئی (سپورٹس ڈیسک )پیرس اولمپکس کے جیولین تھرو مقابلے میں سلور میڈل حاصل کرنے والے بھارتی کھلاڑی نیرج چوپڑا نے پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کے ہاتھوں اپنی شکست کی وجہ بتادی۔

بھارت کے جیولین تھرو مقابلوں میں سٹار ایتھلیٹ نیرج چوپڑا نے انکشاف کیا کہ میری ابتدائی دو تھرو بہت اچھی تھیں تاہم میں نے فاؤل کردیا، جس کے بعد مجھے غصہ آگیا تھا اور اپنا ہوش کھو بیٹھا۔انہوں نے کہا کہ پیرس اولمپکس کے اہم راؤنڈ میں اگر اپنے غصے اور جوش پر قابو رکھتا تو گولڈ میڈل جیت سکتا تھا لیکن پوری کوشش کی، وہ دن ارشد ندیم کا تھا، مجھے اب بھی کچھ چیزوں پر توجہ اور کام کرنے کی ضرورت ہے ۔خیال رہے کہ پیرس اولمپکس میں پاکستان کے ارشد ندیم نے 92.97 میٹر کی تھرو کرکے عالمی ریکارڈ قائم کرنے کے علاوہ پاکستان کیلئے واحد گولڈ میڈل بھی جیتا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں