افغانستان کی صورتحال جنگجو گروپوں کیلئے سازگار :سعودی عرب

افغانستان کی صورتحال جنگجو گروپوں کیلئے سازگار :سعودی عرب

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کا کہنا ہے کہ افغانستان کی صورتحال جنگجو گروپوں کے لیے سازگار ہے ۔

انہوں نے اقوام متحدہ  کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کو دہشتگردوں کا شکار بننے کے لیے اکیلا نہیں چھوڑا جا سکتا۔ سعودی عرب جنگ کے آغاز سے اب تک فلسطینی عوام کے لیے 5 ارب ڈالرز امداد دے چکا ۔ان کا کہنا تھا سعودی عرب فلسطینیوں کے لیے یو این امدادی ایجنسیز کے تعاون سے 106 ارب ڈالرز کے منصوبوں پر کام کر رہا ہے ، فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے سروسز، غذا، دوا اور دیگر ضروری اشیا کے منصوبے شامل ہیں۔سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا امید ہے ایران اپنے ایٹمی اور بیلسٹک میزائل پروگرام پر عالمی برادری سے تعاون کرے گا، جنگ سے متاثرہ شام سے تعلقات بحالی کا مقصد خطے میں امن کو فروغ دینا ہے ۔شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ سعودی عرب یمن بحران اور بحیرہ احمر کی صورتحال کے پُرامن حل کے لیے ہر کوشش کی حمایت کر رہا ہے ۔افغانستان میں انسانی بحران اور سکیورٹی صورتحال کو درست کرنا ضروری ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں