سعودی عرب :دوسری سہ ماہی میں بے روزگاری کی شرح میں کمی

سعودی عرب :دوسری سہ ماہی  میں بے روزگاری کی شرح میں کمی

ریاض (رائٹرز)حکومتی اعداد و شمار کے مطابق دوسری سہ ماہی میں سعودی شہریوں میں بے روزگاری کی شرح میں کمی جاری رہی جو سات اعشاریہ ایک فیصد تک رہ گئی ہے ۔

 گزشتہ سہ ماہی میں بے روزگاری کی شرح سات اعشاریہ چھ فیصد اور ایک سال پہلے کی اسی مدت میں آٹھ اعشاریہ پانچ فیصد تھی۔رپورٹ کے مطابق سعودی خواتین کی بے روزگاری دوسری سہ ماہی میں بارہ اعشاریہ آٹھ فیصد پر آگئی جو پہلی سہ ماہی میں چودہ اعشاریہ دو فیصد تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں