ٹیسٹ سیریز : قومی ٹیم کا آج ملتان میں پڑائو ، انگلش اسکواڈ کل پہنچے گا

ٹیسٹ  سیریز  :  قومی ٹیم  کا  آج  ملتان  میں  پڑائو  ،  انگلش  اسکواڈ  کل  پہنچے  گا

ملتان(خصوصی رپورٹر)ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی کرکٹ قومی ٹیم آج ملتان میں ڈیرے ڈالے گی جبکہ انگلش سکواڈکل صبح پہنچے گا ۔۔

ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع ہوگئی جبکہ پریکٹس کا شیڈو ل بھی جاری کردیاگیا ہے ۔ قومی ٹیم کا کل سٹیڈیم میں دوپہر12 بجے سے ٹریننگ کریگی ،اسکے بعد ایک کھلاڑی یا سپورٹ سٹاف کا ممبرمیڈیا انٹرویوزکیلئے دستیاب ہوگا ،تین اکتوبر کو بھی قومی ٹیم ملتان سٹیڈیم میں صبح 10 بجے سے ٹریننگ کریگی اوربعدازاں ایک کھلاڑی یا سپورٹ سٹاف کا ممبر پریس کانفرنس کریگا، چار اکتوبر کودونوں ٹیمیں سٹیڈیم میں صبح 10 بجے سے تربیتی سیشنز کا انعقاد کرینگے ، اس کے بعد انگلینڈ کے کسی کھلاڑی یا معاون عملے کے رکن کی میڈیا کانفرنس متوقع ہے ، چھ اکتوبر کودونوں ٹیمیں صبح 10 بجے ٹریننگ سیشنز کرینگی ، اسکے بعد انگلینڈ کے کپتان بین سٹوکس اور پاکستان کے شان مسعود ٹرافی کے ساتھ فوٹو شوٹ میں حصہ لیں گے ، جس کے بعد پری سیریز میڈیا کانفرنسزہو گی جبکہ 7اکتوبرکو پہلاٹیسٹ شروع ہوگا ،پاک انگلینڈ تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع ہوگئی ہے ، شائقین کی سہولت کیلئے فزیکل ٹکٹ 4 اکتوبر سے صبح 9 بجے کے بعد مختلف آؤٹ لیٹس سے خریدے جاسکیں گے ۔ ملتان میں دونوں ٹیسٹ میچوں کے پہلے دن جنرل انکلوژرز (حنیف محمد اور مشتاق احمد) کا داخلہ مفت ہوگا جبکہ راولپنڈی ٹیسٹ کے پہلے دن کیلئے پریمیم انکلوژرز (میراں بخش، شعیب اختر، سہیل تنویر اور یاسر عرفات) میں داخلہ بھی مفت ہوگا۔پہلے ٹیسٹ کیلئے منگل سے جمعرات (دن 2، 3 اور 4) تک جنرل انکلوژر کے ٹکٹوں کی قیمت 50 روپے ہوگی، جبکہ شائقین حنیف محمد اور مشتاق احمد انکلوژرز کے ٹکٹ پانچویں اور آخری دن 100 روپے میں خرید سکتے ہیں، وی آئی پی انکلوژرز (فضل محمود اور عمران خان) اور پی سی بی گیلری (انضمام الحق) کے ٹکٹ 300 اور 2,000 میں پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے چار دنوں کیلئے دستیاب ہونگے ، پانچویں دن وی آئی پی انکلوژرز کے ٹکٹ 400 روپے میں دستیاب ہونگے اور پی سی بی گیلری (انضمام الحق انکلوژر) کے ٹکٹ 2500 روپے میں ملیں گے ۔ تینوں ٹیسٹ میچوں کیلئے پی سی بی گیلری میں شائقین کو دوپہر کا کھانا ملے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں