ٹافی چبانے کے چکر میں لڑکی اپنا جبڑا توڑ بیٹھی

ٹافی چبانے کے چکر میں لڑکی اپنا جبڑا توڑ بیٹھی

ٹورنٹو(نیٹ نیوز)ایک 19 سالہ خاتون کا جبرا اس وقت بری طرح ٹوٹ گیا جب اس نے تین انچ کی جبڑا توڑ ٹافی (jawbreaker candy) چبانے کی کوشش کی۔کینیڈین طالبہ جویریہ وسیم نے تین انچ کی جبڑا توڑ ٹافی کاٹنے کافیصلہ کیا۔۔۔

جو ان کی زندگی کا بدترین فیصلہ ثابت ہوا کیونکہ وہ ٹافی کی صرف بیرونی تہہ کو ہی ہلکا سا نشان لگا پائی تھیں کہ انکے نچلے جبڑے میں اچانک شدید درد محسوس ہوا۔نوجوان خاتون کی ایک دوست نے بتایا کہ جویریہ کا ایک دانت کٹ چکا ہوا تھا اور جب جویریہ نے خود اسے چیک کیا تو اسے دانت کو چھونے پر معلوم ہوا کہ ایک دوسرا دانت بھی ہل رہا ہے ۔ ان کی دوست نے فوری ایمبولینس کو بلایا۔ بعد میں ایک ایکسرے سے معلوم ہوا کہ خاتون نے دو جگہوں پر اپنے جبڑے کو فریکچر کردیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں