جنوبی افریقہ کیخلاف دوسرا ٹیسٹ قومی سکواڈ کیپ ٹاؤن پہنچ گیا
کیپ ٹاؤن(سپورٹس ڈیسک)جنوبی افریقہ سے ٹیسٹ سیریز، قومی کرکٹ ٹیم کا سکواڈ جوہانسبرگ سے کیپ ٹاؤن پہنچ گیا۔
ٹیم پروگرام کے مطابق ایک روزآرام اور دوسرے دن پریکٹس کرے گی جس کے بعد تیسرے روز معرکہ ہوگا۔پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا میچ 3 جنوری سے شروع ہوگا۔ واضح رہے دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں جنوبی افریقہ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے ۔