ایلون مسک چاند کی بجائے براہ راست مریخ پر جانے کے خواہشمند

ایلون مسک چاند کی بجائے براہ  راست مریخ پر جانے کے خواہشمند

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)سپیس ایکس کے چیف ایگزیکٹو ایلون مسک نے کہا ہے کہ وہ چاند کو چھوڑ کر سیدھے مریخ پر جانے کے خواہشمند ہیں۔

ایکس پوسٹ میں ایلون مسک نے زمین کے زیریں مدار میں زیادہ تعداد میں پے لوڈ کے ساتھ راکٹ لانچز کی اہمیت پر زور دیا جن کو بتدریج مریخ پر بھیجا جائے گا۔ایلون مسک نے کہا کہ ہم سیدھے مریخ پر جائیں گے ، چاند ہمارا دھیان بھٹکا رہا ہے ۔جس پوسٹ پر ایلون مسک نے جواب دیا اس میں کہا گیا تھا کہ سپیس ایکس کے سٹار شپ کو مریخ تک پہنچنے کیلئے ایندھن کے طور پر بہت زیادہ سیال آکسیجن کی ضرورت ہوگی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں