سب سے بڑی’’کراچی میراتھون‘‘ اسرار خٹک نے جیت لی
کراچی (سپورٹس ڈیسک )پاکستان کی سب سے بڑی ‘کراچی میراتھون’ پشاور کے اسرار خٹک نے جیت لی۔
اسرار خٹک نے فل میراتھون کا فاصلہ 2 گھنٹے 29 منٹ 58 سیکنڈز میں طے کیا۔ فل میراتھون میں بہاولپور کے محمد ریاض دوسرے نمبر پر رہے ۔ہاف میراتھون میں ساہیوال کے محمد اختر نے میدان مار لیا، انہوں نے فاصلہ ایک گھنٹہ 12 منٹ 8 سیکنڈز میں طے کیا۔ ہاف میراتھون میں سیالکوٹ کے محمد قاسم نے دوسری اور اٹک کے محمد عثمان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ہاف میراتھون کی گرلز کیٹیگری میں گلگت کی ممتاز نعمت فاتح رہیں۔ممتاز نعمت نے 21 اعشاریہ 5 کلومیٹر کا فاصلہ ایک گھنٹہ 43 منٹ میں طے کیا۔