ٹڈاپ کا تجارت کے فروغ کیلئے بنگلہ دیش کے ڈپٹی ہائی کمشنر سے رابطہ

ٹڈاپ کا تجارت کے فروغ کیلئے بنگلہ دیش کے ڈپٹی ہائی کمشنر سے رابطہ

کراچی (بزنس ڈیسک)سیکرٹری ٹڈاپ شہریار تاج نے کراچی میں بنگلہ دیش کے ڈپٹی ہائی کمشنرایس ایم محبوب العالم سے ملاقات کی تاکہ دو طرفہ تجارت کو فروغ دینے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا جا سکے ۔

ٹڈاپ نے کھجور اور ترشاوہ پھلوں کے تجارتی وفود کو حتمی شکل دے دی ہے جو اس ماہ بنگلہ دیشی مارکیٹ کا جائزہ لینے جائیں گے ۔ اس کے بعد آنے والے مہینوں میں چاول، مکئی، تل، پھل و سبزیاں، ٹیکسٹائل اور انجینئرنگ مصنوعات کے وفود بھیجے جائیں گے تاکہ بی ٹو بی مذاکرات میں حصہ لے سکیں۔بنگلہ دیش کے ڈپٹی ہائی کمشنر نے پاکستانی کاروباری افراد کو ویزا اجرا میں سہولت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی اورٹڈاپ کے ڈینم اور ٹیکسٹائل سے متعلق آئندہ نمائش میں شرکت کے منصوبوں کی حمایت کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں