اُڑان پاکستان سے عوام،تاجر برادری پرامید،میاں زاہد

اُڑان پاکستان سے عوام،تاجر برادری پرامید،میاں زاہد

کراچی (آن لائن)چیئرمین نیشنل بزنس گروپ میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ کاروباری برادری وزیراعظم کے ملکی ترقی کے منصوبے کی غیرمشروط حمایت کرتی ہے ۔

وزیراعظم اور ان کی ٹیم نے ملک کومعاشی گرداب اور ڈیفالٹ کے خطرے سے نکالنے کے بعد اب ایک نئے عزم کے ساتھ پانچ سالہ قومی اقتصادی منصوبہ کا افتتاح کیا ہے جسے ’’اْڑان پاکستان‘‘کا نام دیا گیا ہے جس نے عوام اورکاروباری برادری کوپرامید کردیا ہے ۔ کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ وزیراعظم کی جانب سے نئے سال کا تحفہ ہے ۔ منصوبے میں برآمدات، ماحولیات، توانائی اوربرابری وبااختیاری کے نکات شامل ہیں۔ حکومت برآمدات کے فروغ کے ذریعے پائیداراقتصادی ترقی چاہتی ہے جبکہ معیشت کے حجم کوایک ٹریلین ڈالرتک بڑھایا جائے گا۔ اس منصوبے کی کامیابی کے لیے قومی یکجہتی اور ہم آہنگی نا گزیرہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں