بشار الاسد کو زہر دیکر قتل کرنے کی کوشش، حالت بہتر
ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک)شام کے مفرور صدر بشار الاسد کو مبینہ طور پر زہر دیکر قتل کرنے کی کوشش کی گئی ہے ۔
سابق جاسوس کے ذریعے چلائے جانے والے آن لائن اکاؤنٹ جنرل ایس وی آر کے حوالے سے برطانوی نیوز ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ چند دن قبل بشار الاسد کوشدید کھانسی اور سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد انہوں نے طبی امداد طلب کی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بشارالاسد کا ان کے گھر میں علاج کیا گیا جس کے بعد گزشتہ پیر سے ان کی حالت مستحکم ہے ۔میڈیا رپورٹ میں ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ٹیسٹ رپورٹ میں بشار الاسد کے جسم میں زہر کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے تاہم روسی حکام کی جانب سے ان اطلاعات کی تصدیق نہیں کی گئی۔59 سالہ بشارالاسد گزشتہ سال دسمبر میں باغیوں کے حملے کے بعد دمشق سے فرار ہو کر روس میں مقیم ہیں۔