چین :کورونا جیسا ایک اور وائرس ہسپتالوں میں بے شمار مریض
بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)چین میں کورونا کے 5 سال بعد ایک اور وائرس تیزی سے پھیلنے لگا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس وائرس کا نام ہیومن میٹاپنیو وائرس ہے ۔
متاثر ہونے والوں کو نزلہ اور کورونا جیسی علامات کی شکایات ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نزلہ اور بخار میں مبتلا مریضوں کی بڑی تعداد چین کے ہسپتالوں میں داخل ہے ۔اس صورتحال نے صحت عامہ سے جڑے ہر ادارے کو چوکنا کردیا ۔ عالمی قوتوں اور اداروں نے بھی صورت حال کی نگرانی شروع کردی ۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز اور تصاویر میں چین کے ہسپتالوں کو مریضوں سے بھرا ہوا دیکھا جا سکتا ہے جو بخار، نزلے اور سانس لینے کی تکلیف میں مبتلا تھے ۔چین کے مختلف شہروں میں کورونا جیسی پابندیاں عائد کرنے کی بھی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں تاہم حکام کی جانب سے تصدیق نہیں ہوسکی۔دوسری جانب چینی حکومت نے اس معاملے پر تاحال چپ سادھی ہوئی ہے جیسا کہ پانچ سال قبل کورونا وبا کے سامنے آنے پر معلومات دینے سے انکاری تھا۔واضح رہے دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں کی موت کا سبب بننے والا کورونا وائرس بھی چین سے شروع ہو کر دنیا بھر میں پھیلا تھا۔