غزہ :اسرائیلی بربریت جاری ،24گھنٹے میں 80افراد شہید
غزہ (اے ایف پی)غزہ کے مختلف علاقوں پر اسرائیلی بربریت جاری ہے ،24گھنٹے میں 80افراد شہید ،سینکڑوں زخمی ہو گئے ۔
غزہ کے شہری دفاع کے ترجمان محمودبسال نے کہا اسرائیلی طیاروں نے غزہ شہر، مرکزی مغازی پناہ گزین کیمپ اور جنوبی شہر رفح پر فضائی حملے کئے ۔شہدا میں کئی خواتین اور بچے شامل ہیں ،متعدد لوگ ملبے تلے دب گئے ، انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فورسزطبی عملے کو مریضوں اور زخمیوں تک پہنچنے سے روک رہی ہے ۔خوراک اور پینے کے پانی کو بھی بند کیا جا رہا ۔اسرائیل نے کہا کہ جمعہ کو غزہ کی پٹی سے اس کی سرزمین پر تین راکٹ فائر کئے گئے ۔ جوابی کارروائی میں فضائیہ نے پورے غزہ میں حماس کے 40 مقامات کو نشانہ بنایا ۔اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ یمن سے داغے گئے میزائل اور ڈرون کو مار گرایا ۔غزہ کی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے جاری جنگ میں اب تک کم ازکم 45ہزار 658فلسطینی شہید،1لاکھ 8ہزار 583 زخمی ہو چکے ۔