برہنہ احتجاج سے شہرت پانے والی ماڈل کو کتے نے کاٹ لیا

برہنہ احتجاج سے شہرت پانے والی ماڈل کو کتے نے کاٹ لیا

برازیلیا(شوبزڈیسک) 2015 میں برازیلی حکومت کے خلاف برہنہ احتجاج سے شہرت پانے والی سابقہ برازیلین ماڈل جولیانا آئزن کو نئے سال کی شام کتے نے کاٹ لیا۔

برازیلی ماڈل میکسیکو سٹی میں نئے سال کے موقع پر ایک پارٹی میں موجود تھیں، جہاں کتے کے کاٹنے کے بعد ماڈل کو سرجری کی ضرورت پڑگئی ،کتے نے جولیانا کے ہاتھ اور ناک کی نوک کو کاٹ لیا تھا، جس کے بعد انہیں شہر کے اینجلس ہسپتال لے جایا گیا۔ کتے کے کاٹنے سے ماڈل بیکٹیریل انفیکشن کا بھی ہوئیں۔جولیانا نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں اپنے 2.5 ملین فالوورز کو اس واقعے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ‘‘میں نے اس واقعے کے بعد ناک کی مکمل سرجری کرواکر دوبارہ بنوایا ہے ،خدا کا شکر ہے ، پلا سٹک سرجن نے کہا کہ مجھے کوئی نشان نہیں پڑے گا۔’’جولیانا نے یہ بھی لکھا کہ وہ ‘‘خوش’’ ہیں کیونکہ انہیں مزید علاج کے لیے برازیل واپس نہیں جانا پڑے گا اور ان کی ناک پہلے سے بہتر ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں