روس آذربائیجان کے طیارے کو مار گرانے کا مجرم :صدر الہام علیوف

 روس آذربائیجان کے طیارے کو مار گرانے کا مجرم :صدر الہام علیوف

باکو(اے ایف پی)آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے کہا ہے کہ روس آذربائیجان کے طیارے کو مار گرانے کا مجرم ہے ۔۔۔

 صدارتی دفتر سے جاری بیان کے مطابق روسی فیڈریشن کے نمائندے آذربائیجان کے شہریوں کی موت کے ذمہ دار ہیں۔ صدر الہام علیوف نے حادثے میں زندہ بچ جانے اور ہلاک ہونے والے عملے کے اہلخانہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا روس کیجانب سے حادثے کے اسباب کو چھپانا ہمارے جائز غصے کا باعث ہے ۔یاد رہے آذربائیجان کا طیارہ 25 دسمبر کو قازقستان میں گر کر تباہ ہو گیا تھا جس کے باعث طیارے میں سوار 67 میں سے 38 افراد ہلاک ہو گئے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں