کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا مستعفی ہونے کا اعلان
اوٹاوا(اے ایف پی،رائٹرز) کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔
انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ حکمران جماعت لبرل پارٹی کی جانب سے نئے وزیر اعظم کے انتخابات کے بعد عہدہ چھوڑدیں گے ۔عہدہ چھوڑنے کے ساتھ ہی ان کے بطور وزیراعظم نو برس کے دور اقتدار کا بھی خاتمہ ہو جائے گا۔اس سے قبل یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ وزیراعظم نے لبرل پارٹی کی قیادت بھی چھوڑنے پر غور شروع کر دیا ہے ۔رپورٹس کے مطابق عوام میں جسٹن ٹروڈو کی مقبولیت کھو رہی ، کچھ سروے اس بات کا پتا دے رہے ہیں کہ رواں برس ہونے والے عام انتخابات میں ان کی جماعت شکست کے راستے پر گامزن ہے ۔ واضح رہے 53 سالہ جسٹن ٹروڈو نے 2015 میں کینیڈا کی وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالا تھا ، وہ اس کے بعد مسلسل 2 انتخابات جیت چکے ۔