بھارت:نکسل باغیوں کا حملہ، 10 پولیس اہلکار ہلاک

بھارت:نکسل باغیوں کا  حملہ، 10 پولیس اہلکار ہلاک

بیجا پور (اے ایف پی)بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع بیجا پور میں نکسل باغیوں کے حملے میں 10 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نکسل باغیوں نے پولیس اہلکاروں کو لے جانے والی گاڑی کو آئی ای ڈی دھماکے سے اڑا دیا، پولیس کے مطابق دھماکے کے وقت گاڑی میں 20 اہلکار موجود تھے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ دو برسوں کے دوران نکسل باغیوں کی جانب سے کیا جانے والا یہ سب سے بڑا حملہ ہے ، اس سے قبل اپریل 2023 میں 10 پولیس اہلکار اور ایک سویلین سمیت 11 افراد ہلاک ہوئے تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں