شام :میزائلوں کے گوداموں ،تحقیقی مراکز پر اسرائیلی بمباری

شام :میزائلوں کے گوداموں ،تحقیقی مراکز پر اسرائیلی بمباری

دمشق(اے ایف پی ،مانیٹرنگ ڈیسک)شام کے صوبہ حلب میں میزائلوں کے گوداموں اور تحقیقی مراکز پر اسرائیل نے تازہ بمباری کی ہے ۔

اسرائیلی جنگی طیاروں نے د فاعی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔ سائنسی تحقیق کے مراکز اور میزائلوں کے گوداموں پر بھی حملے کئے گئے ۔شامی سرکاری ٹی وی نے بھی حلب پر اسرائیلی حملوں کی تصدیق کی ہے ۔ لبنان کی فوج اور شامی جنگجوؤں کے درمیان جھڑپوں کے بعد شام نے لبنانی شہریوں کے ملک میں داخلے پر نئی پابندیاں  عائد کر دی ہیں۔لبنان کے حکام کا کہنا تھا شام کی جانب سے لبنانی شہریوں کے لئے سرحد بند کرنے پر حیرانی ہے ۔فرانسیسی وزیر خارجہ اینالینا بیئربوک نے دمشق میں اپنے فرانسیسی  ہم منصب جین نول بیروٹ کے ہمراہ شام کے نئے سربراہ احمد الشرع کے ساتھ ملاقات کی ہے ،اس موقع پر فرانسیسی وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کا یہ دورہ دمشق ،جرمنی اور یورپ کے درمیان وسیع پیمانے پر نئے تعلقات کے امکان کا واضح اشارہ ہے ۔ انہوں نے نئی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ دیگر گروہوں کے خلاف انتقامی کارروائیوں سے گریز کرے ۔جرمن وزیر خارجہ نے کہا شام کو فعال ریاست بننے میں مدد کرنا چاہتا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں