کنواروں کے مقابلے شادی شدہ جوڑے وزن جلدی کم کرلیتے
لندن(نیٹ نیوز) نئی تحقیق ہمیں بتاتی ہے کہ جو جوڑے اکٹھے ڈائیٹ کرتے ہیں ان کا وزن ان لوگوں کے مقابلے میں زیادہ اور جلدی کم ہوتا ہے جو اکیلے ڈائیٹ کرتے ہیں۔
یہ تحقیق بورن ماؤتھ یونیورسٹی کے ماہرین کی ٹیم نے کی ہے جس میں محققین نے کہا ہے کہ وزن کم کرنے کے مشورے شادی شدہ جوڑوں کے لیے زیادہ موثر ثابت ہوسکتے ہیں کیونکہ دونوں پارٹنر ایک جیسی خوراک کھاتے ۔ محققین نے کہا کہ طرز زندگی میں تبدیلیوں کا مقصد ان لوگوں میں وزن کو کم کرنا ہوتا ہے جن کا وزن زیادہ ہے جبکہ بہت سے جوڑے ایک ساتھ مُٹاپے کا خطرہ رکھتے ہیں۔ماہرین نے مزید کہا کہ ہمارے نتائج یہ بتاتے ہیں کہ وزن میں کمی سے متعلق ڈائیٹ کی تجویز جوڑوں کو زیادہ ٹارگٹ کرتی ہے ۔