یورپ میں صرف ٹائپ سی چارجر استعمال کا قانون نافذ
لندن(نیٹ نیوز)یورپی یونین کی جانب سے نافذ کردہ قانون کے مطابق یورپ بھر میں صرف ٹائپ سی چارجر استعمال کیے جائیں گے ۔
ملک بھر میں ایک جیسے چارجر کے اصول کو یورپی یونین کی کونسل نے اکتوبر 2022 میں منظور کیا تھا۔ایک جیسے چارجر کے قوانین موبائل فونز، ٹیبلٹس، ڈیجیٹل کیمرے ، ہیڈ فون، ہیڈ سیٹس، ویڈیوگیم کنسولز، پورٹیبل اسپیکرز، ای ریڈرز، کی بورڈز، ماؤس، پورٹیبل نیویگیشن سسٹمز اور ایئربڈز پر لاگو ہونگے ،تاہم 28 اپریل 2026 سے ٹائپ سی چارجر کا قانون لیپ ٹاپ پر بھی لاگو ہوگا۔یکساں چارجر کا استعمال کافی فوائد بھی رکھتا ہے ،لوگ اپنے موبائل فون اور دیگر اسی طرح کے الیکٹرانک آلات کو ایک ہی USB-C چارجر سے چارج کر سکیں گے اور مختلف چارجرز خریدنے اور اسے رکھنے کی جھنجھٹ سے بچ جائیں گے ۔