نیوکلیئر جنگ کاخوف، امریکی شہری بنکر خریدنے لگے

نیوکلیئر جنگ کاخوف، امریکی شہری بنکر خریدنے لگے

نیویارک(نیٹ نیوز)امریکا اور روس کے درمیان بڑھتے تناؤ اور تیسری عالمی جنگ کے خوف سے امریکی خاندانوں نے 50 ہزار ڈالر مالیت کے نیوکلیئر بنکر خریدنے شروع کر د یئے۔۔۔

امریکی ریاست اوہائیو سے تعلق رکھنے والے ٹوڈ اسٹمپ کی کمپنی نے پینسلوینیا سے لے کر کیلیفورنیا تک سینکڑوں بنکر فروخت کئے ،انہوں نے بتایا کہ رواں برس اس حوالے سے کافی مصروف سال گزرا۔ان پُرتعیش بنکروں میں کچن اور بیڈ روم کے ساتھ مصنوعی کھڑکیاں بھی ہیں تاکہ زمین کی سطح سے اوپر ہونے کا احساس دیا جا سکے ۔عام طور پر یہ بنکر 0.25 انچ موٹی اسٹیل کی پلیٹوں سے بنائے جاتے ہیں جبکہ خاص طور پر بنائے جانے والوں میں کنکریٹ کی موٹی دیواریں ہوتی ہیں اور ان کا سائز آٹھ فٹ بائی 20 فٹ سے لے 1000 مربع فٹ یا زیادہ تک ہوتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں