کانپور ٹیسٹ: بنگلہ دیش 233 رنز پر آؤٹ ، بھارت کی 289 رنز بنا کرپہلی اننگز ڈیکلیئر

کانپور ٹیسٹ: بنگلہ دیش  233 رنز پر آؤٹ ، بھارت کی  289 رنز بنا کرپہلی اننگز ڈیکلیئر

کانپور (سپورٹس ڈٖیسک)بھارت نے بنگلہ دیش کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں دھواں دھار بیٹنگ کی بدولت کانپور ٹیسٹ کو فیصلہ کن موڑ پر پہنچا دیا۔۔

 بنگلہ دیش کے پہلی اننگز کے سکور 233 رنز کے جواب میں بھارتی ٹیم نے صرف 34.4 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 285 رنز بنا کر 52 رنز کی برتری حاصل کرلی، بنگلہ دیش نے چوتھے روز کھیل کے اختتام پر دوسری اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 26 رنز بنا لئے اور اسے خسارہ پورا کرنے کے لئے مزید 26 رنز درکار ہیں،بنگلہ دیشی بیٹر مومن الحق پہلی اننگزمیں 107 رنز کی شاندار اننگز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں