ایران :دہشت گردوں کی فائرنگ ، 3پولیس اہلکار ہلاک 2ڈاکوؤں کو سرعام پھانسی

ایران :دہشت گردوں کی  فائرنگ ، 3پولیس اہلکار ہلاک  2ڈاکوؤں کو سرعام پھانسی

تہران(اے ایف پی،رائٹرز)ایران کے جنوب مشرقی صوبہ سیستان بلوچستان میں الگ الگ حملوں میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے تین پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ۔

دوسری جانب وسطی ایران میں ڈکیتی کے دوران پولیس افسر کو قتل کرنے والے دو افراد کو سرعام پھانسی دیدی گئی ۔ایرانی عدلیہ کی نیوز ایجنسی میزان  آن لائن نے لکھا کہ دو ڈاکوؤں کو پیر کے روز صوبہ مرقزی کے شہر خمین میں سزائے موت دی گئی ۔رپورٹ کے مطابق مجرموں کو پھانسی کی سزا پیر کی صبح عوام کے سامنے دی گئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں