امارات کی سوڈان میں سفیر کے دفتر پر ڈرون حملے کی مذمت

امارات کی سوڈان میں سفیر کے دفتر پر ڈرون حملے کی مذمت

دبئی (اے ایف پی)متحدہ عرب امارات نے خرطوم میں اپنے سفارتی مشن کے سربراہ کے صدر دفتر پر سوڈانی فوج کے ڈرون طیارے کے ذریعے حملے کی شدید مذمت کی ہے ۔

امارات نے سوڈانی فوج سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس بزدلانہ عمل کی مکمل ذمے داری قبول کرے ۔حملے میں عمارت کو بھاری نقصان پہنچا۔اماراتی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا یہ حملہ سفارتی عمارتوں کی حرمت کے بنیادی اصول کی کھلی خلاف ورزی ہے ۔ادھر سوڈانی فوج کا کہنا تھا وہ امارات کے الزامات کی مذمت اور تردید کرتے ہے ۔بیان میں کہا گیا کہ سفارتی مشنوں، اقوام متحدہ کی ایجنسیوں یا رضاکارانہ تنظیموں کے ہیڈکوارٹرز کو نشانہ نہیں بناتے ۔باغی ملیشیا ڈرون حملے میں ملوث ہو سکتی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں