بھارت:الیکٹرونکس کمپنی کیخلاف مظاہرہ کرنیوالے 600 ملازم گرفتار

بھارت:الیکٹرونکس کمپنی کیخلاف  مظاہرہ کرنیوالے 600 ملازم گرفتار

نئی دہلی (اے ایف پی)بھارت میں جنوبی کوریا کی کمپنی سام سنگ کے ہزاروں ملازمین نو ستمبر سے ہڑتال پر ہیں۔

وہ  بہتر اجرت، دن میں آٹھ گھنٹے کام کرنے کی حد اور اپنی مزدور یونین کو تسلیم کرنے کا مطالبہ کر رہے  ہیں۔گزشتہ روز بھارتی پولیس نے سڑکوں پر احتجاج کرنے کے الزام میں سام سنگ الیکٹرانکس کمپنی کے تقریباً 600 ملازمین اور یونین کے دیگر اراکین کو حراست میں لے لیا۔پولیس کے مطابق مظاہرین کو اس لیے حراست میں لیا گیا کیونکہ ان کے احتجاجی مارچ سے عوام کو تکلیف ہو رہی تھی۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں