ہیٹی :گینگ کا حملہ ، 70 افراد ہلاک 16زخمی ،اقوام متحدہ کا اظہار تشویش

ہیٹی :گینگ کا حملہ ، 70 افراد ہلاک  16زخمی ،اقوام متحدہ کا اظہار تشویش

جنیوا(اے ایف پی) اقوام متحدہ نے کہا کہ شورش زدہ ہیٹی میں ایک گینگ کی فائرنگ سے خواتین اور بچوں سمیت 70 افراد ہلاک ،16زخمی ہو گئے ۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر نے کہا کہ حملہ پورٹ سونڈے میں کیا گیا ۔ اقوام متحدہ کا کہناتھا ہیٹی انارکی کی لپیٹ میں آگیا ہے ، گینگز نے دارالحکومت پورٹ او پرنس پر قبضہ کرلیا ہے ، ہیٹی کی پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے دوران گینگ کے دو ارکان بھی مارے گئے ۔ حملے میں 45 مکانات اور 34 گاڑیاں تباہ ہو گئیں ، متعدد مکینوں کو نقل مکانی پر مجبور کر دیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں