روسی فوج کا مشرقی یوکرین میں مزید 2 دیہات پر قبضہ
ماسکو(اے ایف پی)روسی افواج نے مشرقی یوکرین میں مزید دو دیہات پر قبضہ کر لیا ۔۔۔
وزارت دفاع نے منگل کو کہا کہ ماسکو کی فورسز خطے میں اپنی مسلسل پیش قدمی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ بیان میں کہا کہ فوج نے ڈونیٹسک کے علاقے میں زوریا اور زولوٹا نیوا کے دیہات کو یوکرین سے آزاد کرایا ہے ۔