دوران پرواز ترکش ایئرلائن کے پائلٹ کا انتقال، طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

دوران پرواز ترکش ایئرلائن کے پائلٹ  کا انتقال، طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

استنبول ( اے ایف پی)ترک ایئرلائن کا پائلٹ دوران پرواز دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گیا جس کے نتیجے میں طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

 ترک ایئرلائن کی پرواز نے سیاٹل سے مسافروں کو لیکر استنبول کیلئے پرواز بھری تھی ،اچانک پائلٹ کی طبیعت خراب ہوگئی۔ کاک پٹ میں موجود 2 معاون پائلٹوں نے طیارے کو سنبھال لیا اور نیویارک میں ہنگامی لینڈنگ کی۔ بیمار پائلٹ کو طبی امداد فراہم کی گئی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں