ممبئی میں تائیوان کا قونصل خانہ کھولے جانے پر چین کا بھارت کو انتباہ

ممبئی میں تائیوان کا قونصل خانہ کھولے  جانے پر چین کا بھارت کو انتباہ

بیجنگ(رائٹرز)بھارت میں تائیوان کا تیسرا قونصل خانہ کھولے جانے پر چین نے نئی دہلی کو انتباہ کرتے ہوئے کہا کہ تائیوان کے معاملے پر احتیاط سے کام لیا جائے ۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ ون چائنا پالیسی بھارت کی جانب سے کیا گیا سنجیدہ سیاسی عہد ہے جو چین بھارت تعلقات کی سیاسی بنیاد ہے ۔ بھارت اپنے وعدوں کی پابندی کرے اور تائیوان کے ساتھ کسی بھی قسم کے سرکاری تبادلے سے گریز کرے ۔رپورٹس کے مطابق ممبئی میں گزشتہ روز تائیوان کا تیسرا قونصل خانہ کھولا گیا ۔ یاد رہے نئی دہلی اور چنئی میں تائیوان کے قونصلیٹ پہلے سے موجود ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں