بھارت :ہندو توا غنڈوں نے مسلمان کو تشدد کے بعد قتل کر دیا

بھارت :ہندو توا غنڈوں نے  مسلمان کو تشدد کے بعد قتل کر دیا

پٹنہ (اے پی پی)بھارتی ریاست بہار میں ہندوتوا غنڈوں نے ایک مسلمان کو پیٹ پیٹ کرجان سے مارڈالا۔

کے ایم ایس کے مطابق ہندو توا غنڈوں نے ریاست بہار کے ضلع سمستی پور کے علاقے مورواڈا میں مسلمانوں کی دکانوں پر حملہ کر کے شدید توڑ پھوڑ کی اورسامان بھی لوٹ لیا،غنڈوں نے مقتول صابراتی ندف کے بیٹے پر ایک دکان سے سگریٹ چوری کرنے کا الزام لگایا تھا۔پولیس نے مقتول کی بہو گلنازہ کی شکایت پر ملزموں کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں