یوکرین کے 110 ڈرون مار گرائے :روسی وزارت دفاع
ماسکو(اے ایف پی)روسی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ یوکرین کے 110 ڈرون مار گرائے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ نووگوروڈ، بیلگوروڈ اور برائنسک کے علاقوں میں ڈرون گرائے گئے ۔ادھر یوکرین نے اتوار کے روز کہا کہ اس نے سرحد سے تقریباً 750 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع روسی دھماکا خیز مواد کی ایک اہم فیکٹری کو ڈرون حملے میں نشانہ بنایا۔روسی حکام نے تصدیق کی ہے کہ ڈرون نے علاقے کو نشانہ بنایا تھا لیکن ان کا کہنا تھا کہ حملہ ناکام بنا دیا گیا ہے۔