بنگلہ دیش:طلبا تحریک کے دوران گارمنٹس انڈسٹری کو40کروڑ ڈالر کا نقصان
ڈھاکہ(اے ایف پی)بنگلہ دیش میں طلبا تحریک کے دوران گارمنٹس انڈسٹری کو 40 کروڑ ڈالر کا نقصان ہوا۔
ڈھاکہ میں صنعتکاروں نے میڈیا کو بتایا کہ صورتحال اب مستحکم ہے لیکن بدامنی کی وجہ سے صنعت میں نمایاں رکاوٹیں آئیں۔ بنگلہ دیش گارمنٹس اینڈ انڈسٹریل ورکرز فیڈریشن کی صدر کلپنا اختر نے کہا کہ بنگلہ دیش چین کے بعد دنیا کا دوسرا سب سے بڑا کپڑوں کا برآمد کنندہ ہے اور دنیا کے بہت سے اعلیٰ برانڈز کو سپلائی کرتا ہے ،ضرورت اس بات کی ہے کہ اس طرح کا انتظامی ڈھانچہ بنایا جائے کی ہڑتالوں اور احتجاج سے کام متاثر نہ ہو۔