شمالی کوریا کے 3ہزار فوجی یوکرین کیخلاف جنگ میں شامل

شمالی کوریا کے 3ہزار فوجی  یوکرین کیخلاف جنگ میں شامل

سیول(اے ایف پی)جنوبی کوریا نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے 3ہزار فوجی یوکرین کیخلاف جنگ میں شامل ہیں ۔سیول کی جاسوس ایجنسی نے پارلیمنٹ کو بتایا۔۔

 کہ دسمبر تک شمالی کوریا کے دس ہزار سکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی متوقع ہے ۔ پارلیمنٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی نے نیشنل انٹیلی جنس سروس کی بریفنگ کے بعد کہا کہ خیال کیا جاتا ہے کہ روس میں مزید 1500 فوجیوں کو تعینات کیا گیا ہے ۔ امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا کہ اس بات کے شواہد موجود ہیں کہ شمالی کوریا نے روس میں فوج بھیجی ہے ، لیکن اس کی تعیناتی کا مقصد ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا ۔ نیٹو کا کہنا تھا روس میں شمالی کوریا کے فوجیوں کے تصدیق شدہ ثبوت ہیں۔ماسکو نے بدھ کے روز شمالی کوریا کے فوجیوں کو یوکرین میں لڑنے کے لیے روس بھیجے جانے کی خبروں کی تصدیق یا تردید کرنے سے انکار کرتے ہوئے صحافیوں سے کہا کہ پیانگ یانگ سے پوچھیں کہ اس کے فوجی کہاں ہیں؟۔

جنگ میں شامل 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں