بہتان تراشی پر میئر کیخلاف مقدمہ
استنبول(اے ایف پی) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے استنبول کے اپوزیشن میئر کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اپوزیشن میئر ایکریم اماموگلو نے دو روز قبل ایک احتجاجی ریلی میں ترک صدر کیخلاف نازیبا ریمارکس دئیے تھے ۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی انادولو نے بتایا کہ مقدمے میں10لاکھ ترک لیرا (تقریباً 30ہزارڈالر)کے ہرجانے کا دعویٰ کیا گیا ہے ،مقدمے میں کہا گیا ہے کہ ایکریم اماموگلو نے ترک صدر کے خلاف بے بنیاد الزامات اور بہتان لگائے جس سے اردوان کی ساکھ کو نقصان پہنچا ۔