سپین:سیلاب متاثرین کا احتجاج، ملکہ، بادشاہ پر کیچڑ پھینک دیا

سپین:سیلاب متاثرین کا احتجاج، ملکہ، بادشاہ پر کیچڑ پھینک دیا

ویلنسیا(اے ایف پی)سپین میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث عوام نے شدید احتجاج کیا، مظاہرین نے شاہی خاندان کو گھیر لیا۔سپین کے بادشاہ فیلیپ اور ملکہ لتیزیا نے ویلنسیا شہر کے سیلاب سے متاثرہ علاقے پائپورٹا کا دورہ کیا۔

مقامی افراد نے بادشاہ، ملکہ اور حکومتی ارکان کو کو دیکھتے ہی احتجاج شروع کردیا اور ان پر کیچڑ پھینکنے لگے ۔سکیورٹی اہلکار بادشاہ اور ملکہ کو بچانے کی کوشش کرتے رہے ، مقامی لوگ بادشاہ کو دیکھ کر قاتل، قاتل اور واپس جاؤ کے نعرے لگاتے رہے ۔خیال رہے سپین میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 214 ہوگئی ہے جبکہ 2 ہزار افراد اب بھی لاپتا ہیں ۔مظاہرین نے حکومتی اداروں کی جانب سے سیلاب کی بروقت اطلاع نہ دینے پر برہمی کا اظہار کیا، متاثرین نے امدادی کارروائیوں میں سست ردعمل پر بھی حکام کو آڑے ہاتھوں لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں