اے آئی سے بنی پاکستانی ویب سائٹ کی جھوٹی خبر، آئرلینڈ میں ہزاروں افراد ہالووین پریڈ کیلئے جمع

اے آئی سے بنی پاکستانی ویب سائٹ  کی جھوٹی خبر، آئرلینڈ  میں  ہزاروں افراد ہالووین پریڈ کیلئے جمع

ڈبلن (مانیٹرنگ ڈیسک) اے آئی سے بنی پاکستانی ویب سائٹ کی جھوٹی خبر پر آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن میں ہزاروں افراد ہالووین پریڈ کیلئے جمع ہوگئے۔

بڑی تعداد میں لوگوں کے جمع ہونے سے سڑکیں بھی بند ہوگئیں جس کے بعد پولیس کو حرکت میں آنا پڑا ، پریڈ کے لیے جمع ہونے والوں کو وہاں سے ہٹا دیا گیا۔امریکی میڈیا کے مطابق پریڈ کا اعلان ‘مائی اسپرٹ ہالووین’ نامی مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی ایک ویب سائٹ سے کیا گیا تھا جو پاکستان سے ہوسٹ کی جاتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں