مقبوضہ کشمیر:سرینگر میں دستی بم دھماکا، 12 افراد زخمی

مقبوضہ کشمیر:سرینگر میں دستی بم دھماکا، 12 افراد زخمی

سرینگر(اے ایف پی،اے پی پی)مقبوضہ کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں دستی بم دھماکے میں کم از کم 12 فراد زخمی ہوگئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بم دھماکا شہر کے علاقے ٹی آر سی کے قریب ایک مصروف بازار میں ہوا۔ تمام زخمیوں کی حالت مستحکم ہے ۔دھماکے کے بعد بھارتی فورسز نے حملہ آوروں کو پکڑنے کیلئے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ دوسری جانب بھارتی فوج نے ہفتے کے روز سرینگر اور اسلام آباد میں شہید ہونے والے تین نوجوانوں کی لاشیں دینے سے انکار کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں