مٹتا ہوا ادب:دہلی کا مشہور اُردو بازار قصہ پارینہ بننے لگا

مٹتا ہوا ادب:دہلی کا مشہور  اُردو بازار قصہ پارینہ بننے لگا

نئی دہلی(اے ایف پی)مٹتا ہوا ادب، دہلی کا مشہور اردو بازار قصہ پارینہ بننے لگا۔ بھارت میں اردو ادب کو ہندی کے ثقافتی تسلط نے اپنے اندر سمو دیا۔۔۔

اردو بازار کے تاجر عالم خان نے کہا ہے ایک وقت تھا جب ایک سال میں ہم 100 کتابیں شائع ہوتے دیکھتے تھے ،اردو بازار کی تنگ گلیاں، 400 سال پرانی جامع مسجد ، کبھی شہر کی اردو ادبی برادری کا مرکز ہوا کرتی تھی جو طباعت، اشاعت اور تحریر کا مرکز تھی لیکن اب اس کی جگہ ریستورانوں نے لے لی ۔ صرف نصف درجن کتابوں کی دکانیں رہ گئی ہیں۔ اب کوئی کتاب لینے والا نہیں ،انہوں نے کہا اب یہ کھانے کا بازار بن گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں