جنوبی افریقا : 225 غیر قانونی کان کن پکڑے گئے

جنوبی افریقا : 225 غیر قانونی  کان کن پکڑے گئے

جوہانسبرگ(اے ایف پی)جنوبی افریقا کی پولیس نے کہا ہے کہ 225 غیر قانونی کان کنوں کو ایک کان سے زبردستی نکالنے کے بعد گرفتار کیا ہے۔

ترجمان پولیس نے کہا کہ شمال مغربی صوبے کے ضلع کلرکسڈورپ میں سونے کی ایک کان کا گھیراؤ کر کے غیر قانونی کان کنوں کی خوراک اور پانی بند کر دیا تھا جس کے بعد وہ باہر نکلنے پر مجبور ہوئے ۔پولیس نے کہا کہ وہ اب بھی مائن شافٹ کی نگرانی کر رہے ہیں کیونکہ غیر قانونی کان کن دوبارہ سر اٹھا رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں